Random Video

فوج کا دعویٰ: شوپیاں، ترال جھڑپوں سے دہشت گرد نیٹ ورک کو شدید نقصان

2025-05-16 2 Dailymotion

اونتی پورہ (کشمیر) : فوج نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں اور ترال علاقوں میں ہوئے حالیہ انکاؤنٹرز کو سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کامیابی قرار دیا۔ پولیس ضلع اونتی پورہ کے وکٹر فورس ہیڈکوارٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کے افسروں نے بتایا کہ یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف اہم اور کاری ضرب تھی۔

جی او سی میجر جنرل دھننجے جوشی نے کہا کہ یہ عملی ہم آہنگی کی مثال تھی۔ آئی جی پولیس وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ ان دونوں انکاؤنٹرز کے دوران عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے جبکہ سی آر پی ایف کے آئی جی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔