پلوامہ: ہر سال پانچ جون کو دنیا بھر کی طرح وادی کشمیر میں بھی عالمی یوم ماحولیات منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول صرف حکومت کا ہی نہیں بلکہ ہر فرد کا فرض ہے۔ تاہم وادی کشمیر میں ماحولیاتی توازن بگڑ رہا ہے، غیر قانونی کان کنی، جگہ جگہ کچرے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، درختوں کی کٹائی اہم خطرات تصور کیے جا رہے ہیں۔
حکومتی غفلت، کمزور قوانین اور عوامی بے حسی اس بحران کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔
آج کے دن سرکاری و غیر سرکاری سطح پر سیمنارز، ریلیز اور آگاہی پرگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے تاہم ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرور ہے۔