Random Video

’منوج سنہا کا بیان گمراہ کن‘، کانگریس لیڈر کا جموں کشمیر ایل جی پر وار

2025-06-16 0 Dailymotion

پلوامہ (سید عادل مشتاق) : پلوامہ کانگریس کے عبوری ضلع صدر عمر جان نے جموں کشمی رکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے اس بیان کو بعید از حقیقت قرار دیا ہے جس میں ایل جی نے کہا تھا کہ ان کے پاس صرف پولیس محکمہ کے اختیارات ہیں۔

عمر جان نے سوال اٹھایا کہ ’’اگر یہ سچ ہے تو دیگر افسران (آئی اے ایس وغیرہ) کا تبادلہ کیسے ہو رہا ہے؟‘‘۔ انہوں نے جموں کشمیر میں متوازی حکومت کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈر کے مطابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ مکمل اختیارات کے بغیر گورننس کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں، انہوں نے ایران میں کشمیری طلباء کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔