Random Video

وزیر صحت سکینہ ایتو نے لیا امرناتھ یاترا کے لیے انتظامات کا جائزہ

2025-06-16 0 Dailymotion

گاندربل: جموں و کشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں تین جولائی سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔  

بالتل میں ایک سو بستروں والے کیمپ اسپتال کا معائنہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی وزیر صحت نے افسران کو ہدایت دی کہ ناگہ بل سے پوتر گھپا تک ہر مقام پر طبی عملہ اور سہولیات مکمل ہونی چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یاتریوں کو کسی قسم کی دقت نہ ہو اور تمام محکمے آپسی تال میل سے کام کریں۔‘‘