Random Video

تربیت یافتہ کتا یوگا کرتا دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

2025-06-20 3 Dailymotion

ادھم پور (آشیش دَت) :جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے سوئی میں واقع این ڈی آر ایف بٹالین میں یوگا کا ایک منفرد سیشن منعقد ہوا۔ اس بار یوگا میں انسانوں کے ساتھ ساتھ ایک آوارہ مگر تربیت یافتہ کتے نے بھی حصہ لیا، جس نے اپنی حیرت انگیز مہارت اور یوگا آسن سے سب کو حیران کر دیا۔  

دو سال کی باقاعدہ تربیت سے گزرنے والی یہ مادہ، اب این ڈی آر ایف کے یونٹ کا باقاعدہ حصہ ہے۔ اور اس کی یوگا میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ یوگا ہر مخلوق کے لیے ہے۔