Random Video

ریاستی درجہ جلد نہ ملا تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے: فاروق عبداللہ

2025-06-21 0 Dailymotion

اننت ناگ : جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کی مانگ دہراتے ہوئے کہا: ’’ اگر ریاستی درجہ کی بحالی میں مزید تاخیر ہوئی تو پارٹی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔‘‘  

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے مطابق ریاستی درجے کی عدم موجودگی میں این سی حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں ہیں۔  فاروق عبداللہ نے امید جلد ریاستی درجے کی بحالی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’ہم پر امید ہیں اور صبر سے ریاستے درجے کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ریاستی حیثیت کے بعد ہی حکومت کو انتظامی اختیارات بھی مل جائیں گے جو حقیقی حکمرانی کے لیے ضروری ہیں۔ تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے حوالہ سے وہ سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹا سکتے ہیں۔