Random Video

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے قربانی دینے کے لیے تیار: پی ڈی پی رکن اسمبلی

2025-06-26 3 Dailymotion

پلوامہ: جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے حوالہ سے جاری سیاسی گرما گرمی، بیان بازی، اعتراضات اور جوابات کے بیچ پی ڈی پی ایم ایل اے وحید الرحمان پرہ نے بھی اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ پلوامہ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پی ڈی پی رکن اسمبلی نے کہا: ’’اگر ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے ہمیں قربانی دینی پڑے، تو ہم سب اس کے لیے تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ صرف ان کی پارٹی بلکہ ہر ایک سیاسی جماعت کا رکن قربانی حتی کہ استعفیٰ دینے کے لیے بھی تیار ہے۔

وحید پرہ کا یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ میڈیا اداروں کی جانب سے جموں کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی خبریں مشتہر کی جا رہی ہیں، ان غیر مصدقہ اور ذرائع کے حوالہ سے مشتہر کی گئی خبروں میں اسٹیڈ ہڈ کے لیے چند شرائط کا ذکر کیا گیا ہے مثلاً یہ کہ جموں کشمیر کا ریاستی درجہ جلد بحال کیا جائے گا تاہم اس حوالہ سے نئی حکومت قائم کی جائے گی یا نئے الیکشن منعقد ہوں گے۔