ترال، پلوامہ، (شبیر بھٹ): پی ڈی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائک نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ جنگ بندی انسانیت کے لیے بھی بہتر ہے۔ کیونکہ جنگ میں تباہی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار موصوف نے ترال میں ایک پروگرام کے دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رفیق احمد نائک نے بتایا کہ یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہر جنگ کے بعد سیز فائر کا اعلان کیا جاتا ہے۔ حالانکہ جنگ سے پہلے ہی امن رہنا چاہیے۔
تاہم اب جب کہ ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوگئی ہے۔ ہم اس کو اچھی پہل قرار دیتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ خطے میں امن قائم ہو سکے گا۔ رفیق احمد نائک نے بتایا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ غزہ اور فلسطین میں جب معصوم بچوں پر بمباری کی جاتی ہے تو اس وقت عالمی ادارے خاموش رہتے ہیں لیکن اب جب کہ اسرائیل کو نقصان پہنچا تو ہر طرف سے آواز بلند ہوئی۔ تاہم مجموعی طور پر جنگ بندی ایک اچھی پہل ہے اور اسے پورے خطے میں لوگوں کو جینے کی امید ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: